فرحان سعید کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو ،گلوکار نے ہمسایہ ملک کو بڑا پیغام دے دیا

07-04-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار فرحان سعید نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ فن اور کھیل پر ہرگز سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے انٹرویو میں فرحان سعید کا کہناتھا کہپاکستان میں معیاری ڈرامے بنائے جاتے ہیں جن کو بھارت میں بھی پسند کیا جاتا ہے جبکہ بھارتی ڈرامے 450 قسطوں پر مشتمل ہوتے ہیں جن کا کوئی مطلب نہیں ہوتا۔فرحان نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں جن میں معاشرتی مسائل کو اُجاگر کیا جاتا ہے جبکہ بھارتی ڈرامے تصورات پر بنائے جاتے ہیں جن کا خود بھارتی عوام بھی مزاق بناتے ہیں۔ فرحان سعید کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ عرصہ قبل بھارت ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا جس میں شاہ رُخ خان، اکشے کمار بھی موجود تھے۔ اکشے نے فرحان سے ’یہ جو ہلکا ہلکا سُرور ہے‘ گانے کی فرمائش کی جس پر شاہ رُخ خان نے ان کے برابر میں کھڑے ہوکر ڈانس کیا۔