نانگا پربت سر کرنے کی مہم، ہسپانوی سیاح چل بسا، پاکستانی کوہ پیما پھنس گیا

07-04-2023

(لاہور نیوز) دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سرکرنےکی مہم کے دوران ہسپانوی سیاح چل بسا جبکہ پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی برف کوری کا شکار ہوکر پہاڑ میں پھنس گئے۔

اسسٹنٹ کمشنرصداقت علی نے ہسپانوی سیاح کے موت کی تصدیق کردی ہے، ہسپانوی سیاح کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی، سیاح کی شناخت کے حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہ آسکی ہیں۔اسلام آباد یونیورسٹی کے پروفیسر اور پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران برف کوری کا شکار ہوگئے ہیں، سینئر کوہ پیما کیمپ 4 پر 7500 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہیں۔ شمشال میں قراقرم ایکسپیڈیشن آصف بھٹی کو ریسکیو کرنے کیلئے کوشاں ہے، کوہ پیما ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے جسے گزشتہ روز پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی سر کرتے ہوئے پہلی پاکستانی کوہ پیما بن گئیں ہیں۔