یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

07-04-2023

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں 35 میڈیا سٹڈیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر شعبہ جات کے اساتذہ و طالبات شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق شفٹ کمانڈر ڈی ایس پی کامران ظفر اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے سٹوڈنٹس کے وفد کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔ وفد کو عوامی آگاہی مہم، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکا نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویمن سیفٹی ایپلیکیشن خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کا بہترین اقدام ہے۔ سیف سٹیز ٹیم کی پیشہ ورانہ قابلیت اور صلاحیت دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹیز کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر اضلاع تک پھیلانا خوش آئند ہے۔