شہر کی تمام بڑی شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند

07-04-2023

(لاہور نیوز) بغیر ہیلمٹ جرمانہ ہوگا، موٹر سائیکل تھانے میں بند ہوگی، ٹریفک پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا، مال روڈ سمیت تمام بڑی شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے مال روڈ،  کینال روڈ، جیل روڈ سمیت تمام شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ داخلہ بند کر دیا گیا ہے، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل کا نہ صرف چالان ہوگا بلکہ موٹرسائیکل تھانے میں بند ہوگی ہیلمٹ خریدنے پر موٹرسائیکل چھوڑی جائے گی۔ عید کی تعطیلات کے دوران 92 ہیڈ انجریز کے حادثات رپورٹ ہوئے، ٹریفک حادثات کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ ایس پی ٹریفک آصف صدیق کا  کہنا ہے کہ بغیر  ہیلمٹ 200 روپے کا چالان  کیا جا رہا ہے جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے، عوام  اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے  ذمہ دار شہری بنیں ۔