چیئرمین پی ٹی آئی نے عبدالقادر پٹیل کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا

07-04-2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا، جس پر سیشن عدالت نے عبدالقادر پٹیل کو نوٹس جاری کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ پر عبدالقادر پٹیل کی پریس کانفرنس کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف نے عبدالقادر پٹیل کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذرسلمان خان نیازی عدالت میں پیش ہوئے، عبدالقادر پٹیل کیخلاف 10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائرکیا گیا، انہوں نے پریس کانفرنس میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا تھا اور پریس کانفرنس میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ درخواست میں کہا گیا کہ الزامات پر چیئرمین پی ٹی آئی نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا ،استدعا ہے کہ عدالت قادر پٹیل کو10 ارب ہرجانے کی ادائیگی اور غیر مشروط معافی مانگنے کا حکم دے۔ سیشن عدالت کی جانب سے عبدالقادر پٹیل کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ یاد رہے عمران خان نے عبدالقادرپٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا، نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذرسلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عبدالقادر پٹیل15 روز میں اپنےبیہودہ الزامات واپس لیں اور فوری چیئرمین تحریک انصاف سےغیرمشروط معافی مانگیں، عبدالقادرپٹیل 10 ارب بطور ہرجانہ ادا کریں جسےشوکت خانم ہسپتال میں جمع کرایا جائےگا، اگر معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔