عید کی تعطیلات کے باوجود روئی کی مارکیٹس کریش کر گئیں
07-04-2023
(ویب ڈیسک) عید کی تعطیلات کے باوجود ملک میں روئی کی مارکیٹس کریش کر گئیں۔
کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ صرف دو روز کے دوران روئی کی قیمتوں میں 1500 سے دو ہزار روپے فی من تک کمی ریکارڈ ہوئی ہے، تعطیلات کے بعد سندھ میں روئی کی قیمتیں 16300 جبکہ پنجاب میں 16800 روپے فی من تک گر گئیں۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ٹیکسٹائل ملز کے لئے سبسڈائزڈ بجلی اور گیس کے نرخوں کی معطلی سے پھٹی کے نرخ کم ہو رہے ہیں۔ مارک اپ کی شرح اور بجلی، گیس اور ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ روئی کی قیمتوں میں مندی کی بڑی وجہ ہے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم نے ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں بھی ریکارڈ کمی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہڈالر کی قدر میں متوقع کمی کی وجہ سے روئی کی قیمتوں میں مزیدکمی کے خدشات ہیں۔