انتخابی امیدواروں کا چناؤ، استحکام پاکستان پارٹی کا پارلیمانی بورڈ بنانے کا فیصلہ

07-04-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن 2023 کے لیے تیاریاں تیز کردیں، پارٹی نے امیدواروں کے چناؤ کے لئے پارلیمانی بورڈ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ سیاسی رہنماؤں کے انٹرویوز کرکے سفارشات پیش کرے گا اور ناموں کو حتمی شکل دیکر منظوری کے لئے جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کو نام دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کے تیسرے ہفتے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی، پارلیمانی بورڈ کی پہلی ترجیح پارٹی میں شامل ہونے والے سابق پارلیمنٹرینز ہوں گے۔