چیئرمین پی ٹی آئی لیہ اراضی کیس میں طلب، رہائشگاہ پر نوٹس چسپاں

07-04-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب اینٹی کرپشن نے لیہ اراضی میں کرپشن کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف کو کل طلب کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی کو بھی کل طلب کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک پر چسپاں کردیا ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی کے  اراضی کیس میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔ اینٹی کرپشن انکوائری ٹیم میرٹ پر لیہ اراضی کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔عدم پیروی یا غیر حاضری کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔