بابر اعظم نے حج کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کردیا

07-04-2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حج کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کردیے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جوانی میں ہی حج کرلیں جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا، میرا پہلا حج تھا مجھے بہت مزہ آیا، میرا تجربہ اچھا رہا، وہاں کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں، یہ نہیں ہے کہ حج صرف اپنے لیے کرنا ہے، حج اللہ کے لیے اور اسے راضی کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ بابر اعظم نے حج پر موجود بزرگوں کی ہمت کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ اللہ کو راضی کرنا ہے، ان لوگوں کو دیکھ کر مجھے حوصلہ ملا، نیت سو فیصد رکھیں بلاوا آ ہی جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے تو ٹھیک تھا کیونکہ ہم اتنی گرمی میں کھیلتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال بابر اعظم نے والدہ کے ہمراہ جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد اور فہیم اشرف نے بھی حج کی سعادت حاصل کی ہے۔