ملکی برآمدات بڑھنے لگیں، تجارتی خسارہ 63 فیصد کم ہو گیا

07-04-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی برآمدات بڑھنے لگیں جب کہ تجارتی خسارے میں 63 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ملکی برآمدات بڑھنا شروع ہوگئیں، ماہ جون کے دوران برآمدات 8 فیصد اضافہ کے ساتھ دو ارب 37کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اسی عرصے کے دوران ملکی درآمدات تین فیصد کمی کے ساتھ4  ارب 18کروڑ ڈالر رہیں، اس طرح جون میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 15فیصد کمی واقع ہوئی۔ جون میں تجارتی خسارہ 1.81ارب ڈالر رہا، سالانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات میں 19 فیصد  جبکہ درآمدات میں 47 فیصد اور تجارتی خسارے میں 63 فیصد کمی ہوئی۔