چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس ناقابل سماعت قرار

07-04-2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ خیال رہے کہ 10 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی پر توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی، انہیں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، ان کے وکلاء نے کیس کسی اور جج کو منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ 12 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روک دیا۔ عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا تھا۔ عدالت نے آج درخواست منظور کرتے ہوئے کارروائی کیس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔