محسن نقوی نے بہاولنگر کے نجی ہسپتال میں بچی کا بازو کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

07-04-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ضلع بہاولنگر کے ایک نجی ہسپتال میں غلط آپریشن کے باعث بچی کا بازو کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم ممبراور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے 2 نمائندے کمیٹی کے ممبرز ہوں گے۔  کمیٹی واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے 3 روز میں وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی ۔ کمیٹی غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔