توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ آج فیصلہ سنایا جائیگا

07-04-2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ آج سنائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق آج توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق اہم کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کو چیلنج کر رکھا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ دیا تھا۔