استحکام پاکستان پارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک ہو گئی

07-03-2023

(لاہور نیوز) سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر استحکام پاکستان پارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک ہو گئی۔

اس سلسلہ میں استحکام پاکستان پارٹی کا آفیشل فیس بک پیج لانچ کردیا گیا، استحکام پاکستان پارٹی کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ایکٹو کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ جہانگیر ترین اور علیم خان کی میڈیا ٹیمیں مشترکہ طور پر چلائیں گی۔ پارٹی کے آفیشل فیس بک پیج کے کور فوٹو میں پارٹی پرچم کی تصویر نمایاں ہے، آفیشل فیس بک پیج کے کور فوٹو پر پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی تصویر لگائی گئی ہے۔