سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟سٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

07-03-2023

(لاہور نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری علامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 27 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 9 ارب 34 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔