کیا انسان کو گورا کرنے والا انجیکشن موجود ہے؟شائستہ لودھی نے حقیقت بیان کردی

07-03-2023

(ویب ڈیسک)معروف ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ دنیا میں ایسا کوئی انجیکشن موجود نہیں ہے جو انسان کو گورا کر سکے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں شائستہ لودھی کا رنگ صاف کرنے والے انجیکشن  سے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ان انجیکشنز کو بھارت اور پاکستان میں وائٹننگ کہا جاتا ہے لیکن اس کے مصرف تبدیل ہیں، یہ انجیکشن دراصل  اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کہ انسان کے جسم کو کلین کرتا ہے لیکن چونکہ یہ انجیکشن پاکستان اور بھارت میں بیچنا تھا اس لیے اس انجیکشن کیلئے وائٹننگ انجیکشن کا لفظ استعمال کیا گیا۔ ڈاکٹر شاستہ لودھی کے مطابق اکثر مائیں 12 سال، 14 سال اور 15 سال کی لڑکیوں کو لے آتی ہیں اور اس بچی کو سامنے بٹھا کر کہتی ہیں میری ساری بچیوں کا رنگ گورا ہے لیکن اس کا رنگ دیکھیں اگر ایسا ہی رہا تو اسے کون دیکھےگا؟انہوں نے مزیدکہا کہ میرے پاس پہلے لوگ ماہ نور بلوچ کی تصویریں لے کر آتے تھے کہ ایسا دکھنا ہے، اب عائزہ خان اور مردوں میں فہد مصطفیٰ کی تصویریں آکر دکھاتے ہیں۔