عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی ڈیمانڈ میں اضافہ، قیمت بھی بڑھ گئی
07-03-2023
(لاہورنیوز) آئی ایم ایف سے معاہدہ کےبعد پاکستانی بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں طلب بڑھ گئی، قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔
اپریل 2024ء کی مدت والے بانڈ کی قیمت 55 سے بڑھ کر 74 سینٹس ہو گئی، ستمبر 2025ء کی مدت والے بانڈ کی قیمت 42 سے بڑھ کر 56 سینٹس ہو گئی۔اپریل 2026 کی مدت والے بانڈز کی قیمت 39 سے بڑھ کر 50 سینٹس ہو گئی، غیر ملکی بانڈز کی قیمتوں کا موازنہ 26 جون سے 3 جولائی تک کیا گیا ہے۔