پاکستان میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
07-03-2023
(لاہور نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے ڈیل کے اثرات سونے پر بھی جاپڑے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافہ کیساتھ 1912 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 544 روپے کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی کے ساتھ 2500 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کی کمی کیساتھ 2143.34 روپے کی سطح پر آگئی۔