آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دےگا: موڈیز

07-03-2023

(لاہور نیوز) موڈیز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دےگا۔

تفصیلات کے مطابق ملکوں اور اداروں کی معیشت کی درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دے گا۔اپنے بیان میں موڈیز نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ صرف معیشت کو استحکام دے گا  بلکہ اس سے حکومت کی مالی گنجائش معمولی بہتر ہوگی۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ قلیل مدت میں معاشی سرگرمیاں متاثر رہیں گی، لہٰذا پاکستان کو طول المدتی استحکام کے لئے اصلاحات لانا ہوں گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو اپنی آمدنی بڑھانا ہوگی جب کہ پاکستان کو ٹیکس اصلاحات لانے کی بھی ضرورت ہے۔