مسیحی اکابرین ، ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ

07-03-2023

(لاہور نیوز) مسیحی اکابرین ، ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

وفد میں صدر و ماڈریٹر چرچ آف پاکستان بشپ آزاد مارشل، سینیٹر کامران مائیکل شامل تھے۔ رکن قومی اسمبلی جیمز اقبال، بشپ آف ملتان لیو پال اور بشپ آف فیصل آباد علیم انور بھی شامل تھے۔ بشپ آزاد مارشل نے جناح ہاؤس میں شرپسندی کے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ پاکستانی فوج پر کیا گیا ہے۔ مسیحی برادری ہمیشہ پاکستان کے دفاع کے لئے لڑی، ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ جناح ہاؤس کے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ ہم پاک فوج اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں۔ شر پسندوں نے ہمارے ملک کا چہرہ مسخ کیا، ہمیں مضبوط پاکستان چاہیے۔ اپنے قومی اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ پاکستان کے قیام اور اس کی ترقی میں مسیحی برادری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایسے شرپسندی کے واقعات کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔