شہر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

07-03-2023

(لاہور نیوز) شہر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔ شارٹ فال صفر مگر بجلی غائب رہنے لگی۔

عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا۔ لیسکو کی بجلی کی طلب 4300 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ لیسکو نے کیٹیگری ون اور ٹو پر زیرو لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا۔ ہائی لاسز فیڈرز پر 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا۔ لیسکو کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز لوڈ برداشت نہ کر سکے۔ تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمرز جلنے سے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کو سٹاف اور مٹیریل کی کمی کا سامنا ہے۔ سٹاف کی کمی کے باعث تکنیکی خرابیوں کا بروقت ازالہ نہ ہونے سے صارفین شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعدد علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے سے 12 گھنٹے سے زائد بجلی بند رہی ۔ سسٹم اوور لوڈ ہونے سے مختلف علاقوں میں صارفین کو وولٹیج کی کمی بیشی کا بھی سامنا ہے۔