ادویات بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئیں

07-03-2023

(لاہور نیوز) ادویات بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئیں۔ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ڈریپ کے 19 مئی کے مراسلے کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

روز مرہ استعمال کی ادویات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گیا۔ پیناڈول، پائیوڈین، بروفین اور کئی دیگر ادویات مہنگی کی گئی ہیں۔ پیناڈول کا پتا 26 روپے سے بڑھ کر 32 روپے 60 پیسے پر پہنچ گیا۔ پائیوڈین کی بوتل 148 سے بڑھ کر 250 روپے کی ہو گئی۔ گائنی میں استعمال ہونے والا انجکشن پوبرجن 1125 سے بڑھ کر 2940 روپے کا ہو گیا۔ کلومیڈ ٹیبلٹ کی قیمت 42 روپے سے بڑھا کر 63 روپے کر دی گئی۔ دیگر ادویات بھی 20 فیصد یا اس سے زائد مہنگی ہوئی ہیں۔ ادویات نئی قیمتوں کے ساتھ میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کر دی گئیں۔ قیمتیں بڑھنے سے غریب مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ صدر ڈرگ لائرز فورم نور مہر کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔ قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔