جی سی یونیورسٹی میں نئی انڈر گریجویٹ پالیسی نافذ کر دی گئی

07-03-2023

(لاہور نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) میں نئی انڈر گریجویٹ پالیسی نافذ کر دی گئی۔

نئی انڈر گریجویٹ پالیسی اگلے سمسٹر سے نافذ کی جائے گی۔ پالیسی کے مطابق تمام طلبا کیلئے جنرل ایجوکیشن کورسز پڑھنا لازمی ہو گا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ طلبا دو سال کی تعلیم کے بعد ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی میں ڈبل میجر پالیسی بھی نافذ ہو گئی۔ وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی سے طلبا کو دو مختلف مضامین میں ڈگری حاصل کرنے کا موقع ملے گا اور اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کیلئے شعبوں کے سربراہان کو ذمہ داری سونپی گئی۔