لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کاآغاز،پرنسپل سیٹ کا ججز روسٹر جاری

07-03-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا، تعطیلات 3 جولائی سے 2 ستمبر تک جاری رہیں گی، تعطیلات کے دوران پرنسپل سیٹ پر 14 ججز کیسز کی سماعت کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں  14 سنگل اور 6 ڈویژن بینچ کیسز  سنیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ نیب اور انسداد دہشت گردی کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز سنے گا، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار حسین  پر  مشتمل  بینچ بھی  تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس چودھری اقبال اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل بینچ بھی  تشکیل دیا گیا ہے۔