پی آئی اے کی پرواز کی لاہور ایئرپورٹ پر تیکنیکی لینڈنگ

07-03-2023

(لاہور نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) کی کینیڈا جانے والی پرواز پی کے 797 کو لاہور ایئرپورٹ پر تکنیکی لینڈنگ کرنا پڑی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاہور سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی، طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے باعث پرواز کو روس کی فضائی حدود سے واپس بلوانا پڑا۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ طیارے کی مرمت میں تاخیر کے باعث مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا، طیاروں میں ایسی خرابیاں آ جاتی ہیں طیارے کی مرمت جلد مکمل کرکے روانہ کردیا جائے گا۔