پنجاب کی مویشی منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار جانور فروخت ہوئے

07-03-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب کیٹل مارکیٹ کے زیر انتظام مویشی منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار جانور فروخت ہوئے۔

کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق پنجاب کی 118 مویشی منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار جانور فروخت ہوئے۔ لاہور کی 4 مویشی منڈیوں   میں 1 لاکھ 86 ہزار جانور فروخت ہوئے، ملتان ڈویژن کی 15 مویشی منڈیوں میں1 لاکھ 26 ہزار جانور فروخت ہوئے۔ ڈی جی خان کی 22 مویشی منڈیوں   میں1 لاکھ 3 ہزار چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے۔ فیصل آباد کی 15 مویشی منڈیوں میں 1 لاکھ 53 ہزار 967 جانوروں کی خریدوفروخت ہوئی۔ ساہیوال میں قائم 17 مویشی منڈیوں میں 78 ہزار 974 جانور فروخت ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق بہاولپور کی 19 مویشی منڈیوں  میں 59 ہزار جانور فروخت ہوئے۔ سرگودھا کی 14 مویشی منڈیوں  میں 36 ہزار 180 جانور فروخت کیے گئے۔