پاکستان کو قرض معاہدے کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب

07-03-2023

(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض معاہدے کی منظوری کیلئے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض منظوری کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو ہوگا۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی پہلی قسط جاری کی جائے گی، آئی ایم ایف کی پہلی قسط کا حجم ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر ہوگا۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے سٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔