آئی ایم ایف معاہدہ: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

07-03-2023

(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے اثرات امریکی کرنسی کی قدر پر بھی پڑنے لگے۔

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 284 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آئی ایم ایف سے معاہدے کے زبردست نتائج دیکھنے میں آئے ہیں جہاں 100 انڈیکس ریکارڈ اضافے کے ساتھ تاریخی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔