مہنگائی کا راج برقرار، 12 سبزیاں اور 4 پھل مہنگے

07-03-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کا راج برقرار ہے۔ ریٹ لسٹ میں 12 سبزیاں اور 4 پھل مہنگے ہو گئے۔

ٹماٹر 10 روپے مہنگے ہو کر 70 روپے کلو مقرر، درجہ اول ٹماٹر 100 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ کریلے 13 روپے اضافے سے 50 روپے کلو ہو گئے، مارکیٹ میں 70 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔ پھول گوبھی، بھنڈی، شملہ مرچ، اروی اور گاجر چائنہ 10 روپے فی کلو مہنگی، بینگن کی قیمت میں 8، گھیا توری 7، پالک اور کھیرا 5 جبکہ بند گوبھی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا۔ پھلوں میں سیب کالا کولو 5 روپے بڑھا کر 350 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 470 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔ پپیتا 10 روپے مہنگے ہو کر 270 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 350 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔ آڑو 10 روپےاضافے سے 180 روپے کلو ہو گئے، مارکیٹ میں 320 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔ تربوز کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ، 35 کے بجائے 60 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔   خریداروں کا کہنا تھا کہ سبزیوں کی خریداری ممکن  نہیں، پھل کہاں سے خریدیں؟سبزیوں میں بھی کچھ سستا نہیں رہا۔ مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہو کر 656 روپے فی کلو ہو گیا۔ فارمی انڈے 2 روپے اضافے سے 237 روپے فی درجن مقرر کر دیئے گئے۔