لاہور سمیت صوبہ بھر سے 10 ہزار سے زائد اشتہاری ملزمان گرفتار

07-03-2023

(لاہور نیوز) پولیس نے ماہ جون کے دوران سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر سے 10 ہزار سے زائد اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان لاہورپولیس کے مطابق  صرف لاہور پولیس نے ماہ جون میں 373 سرچ آپریشنز اور 32 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، لاہور پولیس 245 اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ صوبہ بھر میں اول رہی، اشتہاریوں میں قتل، ڈکیتی، رابری، ڈکیتی رابری معہ قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیموں نے کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب بھر سے 1934 عدالتی مفروربھی گرفتار کئے، رواں سال بیرون ممالک مفرور 88 خطرناک اشتہاریوں کو بھی انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔