بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار سے تجاوز کر گیا، 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

07-03-2023

(لاہور نیوز) گرمی کی شدت بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 856 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، گرمی کے ستائے عوام کا لوڈشیڈنگ میں جینا محال ہو چکا ہے۔ ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 1 سو44 میگاواٹ ہے، جبکہبجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، ہائی لاسز اور بجلی چوری کے علاقوں میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔