آئی ایم ایف معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، سٹاک مارکیٹ میں بڑا اضافہ

07-03-2023

(دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے ڈیل ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، مارکیٹ کھلتے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،  2 ہزار 231 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 683 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا، 5 فی صد اپر کیپ میکانزم کی وجہ سے ٹریڈنگ روکی گئی۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے سٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔