9 مئی واقعات کے مرکزی شرپسند کے والد کا اعترافی بیان سامنے آگیا

07-03-2023

(لاہور نیوز) 9 مئی کے شرپسندانہ واقعات میں ملوث ایک اور مرکزی ملزم عمر فاروق کے والد کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔

شرپسند عمر فاروق کے والد نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اپنے بیٹے کی حرکات پرشرمساری کا اظہار کیا ہے۔ ملزم عمر فاروق کے والد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سب گھر والے 9 مئی کے سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہمارے بیٹے کو چیئرمین تحریک انصاف کے کارکنان نے اپنے ساتھ احتجاج کے لیے اکسایا، چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیٹے لندن میں آزادی سے زندگی بسر کررہے ہیں اور ہمارے بیٹے کو ورغلا کر بغاوت پر لگا دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور پاک فوج ہماری ریڈ لائن اور فخر ہے، ہم سب پاک آرمی کے ساتھ ہیں۔