نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

07-02-2023

(لاہورنیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

اجلاس کل سہ پہر وزیر اعلیٰ آفس میں منعقد ہو گا، جس میں اہم صوبائی امور پر غور کیا جائے گا، صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔واضح رہے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی حج کی ادائیگی کے بعد 2 روز قبل ہی وطن واپس پہنچے ہیں، انہوں نے آتے ہی گنگارام ہسپتال کا دورہ کر کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا تھا۔