کوہ پیمائی میں گلگت بلتستان کے 2 کم عمر بچوں نے نیا ریکارڈ بنا دیا

07-02-2023

(لاہور نیوز) کوہ پیمائی میں گلگت بلتستان کے دو کم عمر بچوں نے نیا ریکارڈ بنا دیا،8 سالہ لبیک شگری اور 12 سالہ دانش سدپارہ نے خسرو گنگ 19365 فٹ بلند چوٹی کو سر کرلیا۔

دونوں کوہ پیماؤں نے خسرو کنگ چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرایا، پاکستان کی تمام چوٹیاں سر کرنے والے صادق سدپارہ بھی ننھےکوہ پیماؤں کے ساتھ تھے۔علی موسیٰ سدپارہ بھی ننھے کوہ پیماؤں کے ہمراہ خسرو گنگ سر کرنے والوں میں شامل تھے۔واضح رہے کہ 8  سالہ لبیک شگری اور 12  سالہ دانش سدپارہ اتنی بڑی چوٹی سر کرنے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بن گئے ہیں۔