اداکاراوں میں کاسمیٹک سرجری کا بڑھتا رجحان، بشریٰ انصاری کا ردعمل جاری

07-02-2023

(ویب ڈیسک)ملک کی معروف اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پلاسٹک کاسمیٹک سرجری کروانے کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں  بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بھی چہرے کی سرجری کروائی ہے لیکن یہ ایک غلط فہمی ہے کیونکہ انہوں نے کبھی اپنے چہرے کو ایسے نہیں چھیڑا کہ چہرے کے خدوخال ہی تبدیل ہو جائیں۔ اداکارہ نے انٹرویو میں کہا  کہ کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے کیونکہ یہ خطرناک کام ہے کہ کہیں کوئی گڑبڑ نہ ہو جائے، ایک عمر ہوتی ہے جس میں یہ چیزیں کرانا سمجھ آتا ہے، مثال کے طور پر اگر میں اپنی بھنویں تھوڑی سیٹ کروا لوں، اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ میری عمر ایسی ہے۔