صحت کارڈ سہولت ختم کرنے کی گردش کرتی خبریں،نگران وزیراطلاعات کا ردعمل جاری
07-02-2023
(لاہور نیوز)نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کی سہولت حکومت کی جانب سے ختم نہیں کی گئی ہے بلکہ اسے ٹارگٹڈ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی سہولت 2015میں نواز شریف کے دور میں متعارف کروائی گئی ابتدائی دور میں سہولت صرف اور صرف غریبوں کیلئے تھی لیکن ٹیریان کے ابو نے یہ سہولت سب کیلئے کردی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہر غریب امیر اس سے علاج کروارہا تھا، جس کے بعد ایک مافیا بن چکا تھا۔ایک ایک پرائیویٹ ہسپتال کا بل کروڑوں روپے بن گیا۔واضح رہےکہ پنجاب میں صحت سہولت کارڈ کے ذریعے دل کے علاج کی سہولت کے خاتمے کی خبریں کئی دن سے گردش کررہی تھیں۔