آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

07-02-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر خان ترین لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

جہانگیر ترین سالانہ طبی معائنے کے لئے عید سے قبل برطانیہ گئے تھے، جہانگیرترین نے لندن میں اپنا سالانہ طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کروائے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کی واپسی کے ساتھ ہی اب استحکام پاکستان پارٹی میں دوبارہ سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا سلسلہ شروع ہو گا۔ یاد رہے تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف سے متعدد سیاسی رہنماؤں کی علیحدگی کے بعد سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت " استحکام پاکستان پارٹی" تشکیل دی تھی۔