ایک وقت میں دو انسانوں سے محبت ہو سکتی ہے: مہوش حیات

07-02-2023

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و فلم سٹار مہوش حیات کا محبت کے بارے اپنی رائے میں کہنا ہے کہ انسان کو ایک وقت میں دو انسانوں سے محبت ہو سکتی ہے۔

اداکارہ مہوش حیات ساتھی اداکارہ رمشا خان کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں، پروگرام کے دوران میزبان نے مہوش اور رمشا سے سوال کیا کہ کیا ایک انسان کو ایک ہی وقت میں دو انسانوں سے محبت ہوسکتی ہے؟ جس کے جواب میں مہوش کا کہنا تھا کہ کسی کی محبت آخری نہیں ہوتی، لیکن جب شادی ہوجائے تو وہی انسان سب کچھ ہونا چاہیے،جب آپ شادی کرتے ہیں تو دائیں یا بائیں کچھ نہیں دیکھا جاتا، فلم "پنجاب نہیں جاؤں گی" میں بھی یہی پیغام دیا گیا تھا۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت میں دو انسانوں سے محبت بالکل ہوسکتی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس کے پیچھے دیوانوں کی طرح بھاگنا شروع کردیں،  محبت ہوجاتی ہے لیکن اپنے ساتھی کے ساتھ وفادار ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ بعدازاں رمشا خان نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی کہ ایک ہی وقت میں دو انسانوں سے محبت ہوجائے، ایسا تب ہوتا ہے جب پہلے انسان کے ساتھ محبت ختم ہوجائے تو انسان دوسرے انسان کو اپنا محبوب ماننے لگتا ہے۔