رائیونڈ روڈ: تیز رفتار مزدہ کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق

07-02-2023

(لاہور نیوز) رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار مزدہ ڈالہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق نجی فیکٹری کا ملازم موٹرسائیکل پرفیکٹری جارہا تھا تیزرفتارمزدہ نے پیچھے سے ٹکرمار دی جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 65 سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت رومال خان کے نام سے ہوئی جو ضلع بنوں کا رہائشی ہے، اطلاع ملتے ہی مانگا منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش کو قبضہ میں لے کرکارروائی شروع کردی بعدازاں نعش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔