شادی کے سوال پر مجھے سخت غصہ آتا ہے: جنت مرزا

07-02-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر، مشہور ماڈل و اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ مجھے شادی کے سوال پر سخت غصہ آتا ہے۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر جنت مرزا نجی ٹی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، اداکارہ نے پروگرام میں شادی اور بریک اپ کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔ جنت مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم لوگ میری شادی کے حوالے سے اتنا فکرمند کیوں رہتے ہیں، پہلے میری ڈگری مکمل ہو جائے پھر شادی کروں گی، اس کے علاوہ میں وہی کروں گی جو میرے والدین میرے لیے طے کریں گے۔ انہوں نے اپنے سابقہ منگیتر عمر بٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ آپ کی پسند ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ طویل عرصے تک کسی شخص کے ساتھ نہیں چل سکتے تو اپنے تعلقات کو اچھے طریقے سے ختم کردیں نا کہ کوئی ڈرامہ کریں۔ اداکارہ نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ امید ہے کہ میں اب گھر والوں کی مرضی سے ہی شادی کروں گی اور تصاویر میرے نکاح کے بعد ہی سامنے آئیں گی، مجھے لگتا ہے کہ والدین آپ کے لیے ایک بہتر شخص تلاش کر سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایسے ساتھی کو تلاش کرنا چاہیے جو آپ کی عزت کرے، اچھی شکل کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہیے کیونکہ اگر کوئی شخص اچھا نظر آتا ہے تو وہ اپنی دلکش شخصیت کے غرور یا انا میں آپ کو نیچا دکھاتا ہے۔