سی ٹی او کا بغیر لائسنس وہیکلز کو 2 ہزار روپے جرمانے کا حکم

07-02-2023

(لاہور نیوز) خبردار، ہوشیار، بغیرلائسنس کوئی گاڑی، موٹرسائیکل لے کر سڑک پر نہ نکلے، سی ٹی او مستنصر فیروز نے ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

سی ٹی او لاہور نے  ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کسی بھی خلاف ورزی پر پہلے شہری سے  ڈرائیونگ لائسنس طلب کرنے کی ہدایت کردی۔ مستنصر فیروز  کا کہنا تھا کہ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں پہلے لائسنس کا جرمانہ 2 ہزارروپے کیا جائے گا، لائسنس سروسز کے لئے شہری شناختی کارڈ کے ہمراہ لائسنس دفاتر تشریف لائیں، شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لئے 4 سنٹرز پورا ہفتہ چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔