عید کے تیسرے دن روایتی کھیل کبڈی کے مقابلوں کا انعقاد

07-01-2023

(لاہور نیوز) عید کے تیسرے دن الہ آباد میں پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی کے مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں نامور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے الہ آباد میں پنجاب کے روایتی و ثقافتی طمانچہ دار کبڈی کے میچ کا انعقاد کیا گیا، میچ میں ملک کے نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر خوب ہاتھ صاف کیے اور اپنی طاقت کے جوہر دکھائے۔ کبڈی میچ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ ضلع قصور اور اوکاڑہ کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا، دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا، دلچسپ مقابلے کے بعد ضلع قصور کی ٹیم نے ضلع اوکاڑہ کی ٹیم کو 4 پوائنٹ سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔