فرض اور فورس سے محبت ،آئی جی پنجاب کی عید کے روز زخمی جوان کی عیادت کیلئے ہسپتال آمد

07-01-2023

(لاہور نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے کانسٹیبل کی عیادت کیلئے عید کے روز تمام مصروفیات کو ترک کرکے جناح ہسپتال پہنچ گئے ،زخمی جوان کے ماتھے پر بوسہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور جناح ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکووں کی فائرنگ  کی زد میں آکر زخمی ہونیوالے غازی کانسٹیبل کی عیادت کی  جبکہ ایڈیشنل ایم ایس جناح ہسپتال  کو کانسٹیبل ندیم کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔ آئی پنجاب نے زخمی جوان کی حوصلہ افزائی کی اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کانسٹیبل ندیم کو شفقت سے ماتھے پر بوسہ کیا۔دوسری جانب ڈاکٹر عثمان انور نے زخمی کانسٹیبل کی والدہ  سمیت اہلخانہ سے گفتگو کی اور انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ  شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران  زخمی ہونے والے غازی افسران و اہلکار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کی بطور آئی  جی پنجاب تعیناتی کے بعد ان کی نیک نیتی ،فورس کے جوانوں سے محبت و پیار ،فرض شناسی اور محکمہ پولیس کی بہتری سمیت پولیس کے شہدا اور غازیوں کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بعد ان کی مقبولیت میں نہ صرف محکمے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے بلکہ عوام بھی آئی جی پنجاب کی معترف ہے۔