کیریبین لیگ میں معاہدہ، اعظم خان پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

07-01-2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کا کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں پرکشش معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد وہ لیگ میں پاکستان کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے 24 سالہ وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2023ء میں گیانا ایمازون واریئرز کی جانب سے کھیلیں گے۔کیریبین لیگ میں اعظم خان کو گیانا کی جانب سے کھیلنے کے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز (3 کروڑ 43 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے جو کہ اس سال کسی بھی پاکستانی کو اس لیگ میں ملنے والی سب سے زیادہ رقم ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اعظم خان کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس رائلز کی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں، سی پی ایل 2023ء کا ایڈیشن 16 اگست سے 24 ستمبر تک ہو گا۔