وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا
07-01-2023
(لاہورنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع ایجنڈے کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی دو سالہ توسیع 30 جون کو ختم ہو گئی تھی، وزارت داخلہ نے 6 ماہ کی توسیع کی تجویز دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی ترمیمی بل، اسلام آباد میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، قومی سپورٹس کی 5 سالہ پالیسی کی منظوری کا امکان ہے۔