عیدالاضحی کی خوشیاں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں خصوصی انتظامات
07-01-2023
(لاہور نیوز)عیدالاضحی کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے، بچوں میں عیدی اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے بیورو میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، بچوں کو نئے کپڑے اور جوتے فراہم کئے گئے جبکہ بچیوں کے لئے مہندی اور چوڑیوں کے سٹالز سجائے گئے، بیورو میں بچوں کے لئے کھانے پینے کے سٹالز اور جھولے بھی لگائے گئے۔ انتظامات دیکھ کر بچے خوش دکھائی دیئے، بچوں نے دہی بھلے، برگر، گول گپے اور آئس کریم کھا کر خوب انجوائے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بچوں کا کہنا تھا کہ عید کا بہت مزہ آ رہا ہے، من پسند اشیاء کھا رہے ہیں، جھولے جھول رہے ہیں، طرح طرح کے کھانے کھا رہے ہیں۔