آئی ایم ایف کی شرط پوری، پٹرول پر 5 روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس عائد
07-01-2023
(لاہور نیوز) حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط کو پورا کر دیا۔
حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پٹرول پر 5 روپے فی لیٹر اضافی پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی ٹیکس عائد کر دیا ، پٹرول پر ڈیویلپمنٹ لیوی 50 روپے کے بجائے 55 روپے وصول کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہیں کیا گیا، ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر وصول کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے سٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔