کرکٹ ورلڈکپ: پاکستانی وفد میچز کے وینیوز کا جائزہ لینے بھارت جائے گا
07-01-2023
(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے پاکستانی وفد بھارت کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا وفد ورلڈکپ میچز کے وینیوز کا جائزہ لے گا، وفد پاکستان کے میچز کے وینیوز، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے بھارت جا رہا ہے، پاکستان کا وفد وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی مشاورت سے بھیجا جائے گا، وفد چنئی، بنگلورو، حیدرآباد، کولکتہ اور احمد آباد کا دورہ کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پاکستانی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔