ایل ڈبلیو ایم سی کا زیرو ویسٹ مشن عید کے تیسرے روز بھی جاری

07-01-2023

(لاہور نیوز) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کا زیرو ویسٹ مشن عید کے تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عید قرباں پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے،15 ہزار ورکرز فیلڈ میں قربانی کے جانوروں کی باقیات ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی کی 4600 گاڑیاں صفائی آپریشن  کا حصہ ہیں، بڑی گاڑیوں کے ذریعے عارضی ڈمپنگ سائٹس سے آلائشیں لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ پر ٹرانسفر کی  جارہی ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ شہر میں 45 ہزار میٹرک ٹن قربانی کے  جانوروں کی باقیات تلف  کی   گئیں، ہزاروں شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ آج عید کے تیسرے روز شام سات بجے تک صفائی آپریشن مکمل کر کے شہر کو زیروویسٹ کیا جائے گا ۔